News Views Events

این ٹی ڈی سی نے 19 کھلاڑیوں کو ریگولر اور 25 کواگلے گریڈز میں ترقی دیدی

کھلاڑی قوم اورادارے کااثاثہ ہیں:ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئرمحمدوسیم یونس کی کھلاڑیوں سے ملاقات میں بات چیت

0
امیدہے قومی ہیرو مزید کامیابیاں سیمیٹیں گے اورملک و ادارے کانام ر وشن کریں گے: صدراین ٹی ڈی سی سپورٹس ایسوسی ایشن خواجہ رفعت حسن
لاہور (سپورٹس رپورٹر )نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے مختلف قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گریڈ 07 سے 16 تک کے 19 کھلاڑیوں کی ملازمتوں کو مستقل جبکہ 25کواگلے گریڈز میں ترقی دیدی ۔ان کھلاڑیوں نے ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، جیولن تھرو، ویٹ لفٹنگ، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، جوڈو، کراٹے، تیراکی، ریسلنگ، مارشل آرٹس، ٹیبل ٹینس، نیٹ بال اور سائیکلنگ سمیت مختلف کھیلوں میں این ٹی ڈی سی اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئرمحمد وسیم یونس سے مستقل ہونے والے اور ترقی پانے والے کھلاڑیوں نے واپڈا ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کمپنی و ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہمیں آپ سب پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے سخت محنت کریں، این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اپنے کھلاڑیوں کو کوچنگ ودیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انجینئرمحمد وسیم یونس نے توقع ظاہر کی کہ آپ مستقبل میں ہونے والے مقابلوں میں بھی ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔
این ٹی ڈی سی سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل منیجر(ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ)انجینئرڈاکٹرخواجہ رفعت حسن نے اس موقع پراپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سخت محنت سے ہی ملتی ہے، کھلاڑی آئندہ نیشنل گیمز میں کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ کریں۔
واپڈا سپورٹس بورڈ اور این ٹی ڈی سی ریگولرائزیشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں جن کھلاڑیوں کی ملازمت کو مستقل کیا گیا، ان میں محمد یاسر سلطان(جیولن تھرو) ، شعیب خان(ایتھلیٹکس)، جہانزیب خان(باکسنگ)، حنظلہ دستگیر بٹ(ویٹ لفٹنگ )،وقاص مقصود، عدنان رئیس، بسم اللہ اور محمد سعد( کرکٹ)، میثم نزاکت(مارشل آرٹس)، دانش رشید اور محسن علی(ریسلنگ)، مراد خان، جان محمد اور عثمان فریاد علی( والی بال)، نیامت اللہ(کراٹے)، محمد علی لاروش(بیڈمنٹن )، علی شیر(سوئمنگ ) اور محمد طارق(باڈی بلڈنگ) شامل ہیں۔
جن کھلاڑیوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ، ان میں محمد خالد اور حمرہ لطیف( ہاکی)، علی احمد، حیات اللہ اور نقیب اللہ(باکسنگ )، فرحان رشید(سافٹ بال)، مظفر علی(باڈی بلڈنگ )، محمد اشفاق(پاور لفٹنگ )، حیدر علی اور رضیہ پروین(ویٹ لفٹنگ )، سید علی مہدی، بلال جعفری اور ہارون جاوید(بیڈمنٹن )محمد یاسین صدیق، محمد بشیر اور محمد ادریس(، والی بال)، محمد یاسر سلطان(جیولن تھرو)، سعدیہ فلک شیر(ٹیبل ٹینس)، علی محمود، باز محمد اورکلثوم(کراٹے)، محمد زاہد عارف اور سلمان بٹ( نیٹ بال)، شہزادہ محمد زاہد گلفام اور نجیب اللہ (سائیکلنگ)جبکہ نصیر احمد(تیراکی) شامل ہیں۔
تقریب میں پیٹرن انچیف این ٹی ڈی سی سپورٹس ایسوسی ایشن،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(پلاننگ اینڈ انجینئرنگ) انجینئر قیصرخان، جنرل منیجر (ایسیٹ مینجمنٹ) انجینئر محمد مصطفی، جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ، جنرل منیجر(میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز)محمد ابراہیم، سپورٹس آفیسر عمران ظفر، کوچز و دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.