News Views Events

ایران کا دھونس یا جبر کے تحت امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار

0

تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہےکہ امریکی صدر کے مطابق وہ "ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات سے امن حاصل ہو سکتا ہے لیکن ایران تیار نہیں ہے”۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ یہ بیانیہ عالمی رائے عامہ کے ساتھ دھوکہ ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 11 تاریخ کو ایرانی پریس ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسی دن ایران کے خلاف امریکی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کے اقدامات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران دھونس یا جبر کے تحت امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.