گورنر پنجاب کی چوہدری وجاہت سے ملاقات ،ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
چوہدری وجاہت حسین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو اپنی عزت افزائی قرار دیا
اسلام آباد: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سردار حسین نواز خان نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی عیادت کی۔ انہوں نے چوہدری وجاہت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔چوہدری وجاہت حسین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو اپنی عزت افزائی قرار دیا۔

اس موقع پر ملکی اور خصوصاً پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔چوہدری وجاہت حسین نے سردار سلیم حیدر خان کے بطور گورنر پنجاب مثبت اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
ملاقات کے بعد گورنر پنجاب کے اعزاز میں روایتی دسترخوان سجایا گیا، جہاں انہیں پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔ اس موقع پر سید ساجد حسین شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: