چین کا یورپی یونین کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون بڑھانے کا عزم
اقوام متحدہ:سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے درمیان تعاون پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اپنی تقریر میں چینی نمائندے نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو خوش آئند سمجھتا ہے اور چاہتا ہے کہ یورپی یونین اقوام متحدہ کے معاملات میں اہم کردار ادا کرے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے واضح کیا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ یورپی یونین کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم فریق ہے اور بین الاقوامی نظام کے استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑے عالمی مسائل کے حل کے لئے یورپی یونین کی شرکت ناگزیر ہے۔ چین یورپی یونین کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے دفاع کا خیرمقدم کرتا ہے، امید کرتا ہے کہ یورپی یونین اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے اور عالمی چیلنجوں کے حل کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرے گی، اور توقع رکھتا ہے کہ یورپی یونین عملی اقدامات کے ذریعے اقوام متحدہ کی مالیاتی بنیادوں کو تقویت پہنچائے گی.
فو چھونگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یورپی یونین چین کی قابل اعتماد شراکت دار بنے گی اور چین ، یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون بڑھانے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں مشترکہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔