News Views Events

غزہ کے رہائشیوں کو پانی کے مسائل کا سامنا

0

غزہ :اسرائیلی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے غزہ کی پٹی میں بجلی کی فراہمی منقطع کر نے کا اعلان کیا تاکہ حماس کو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ غزہ کی پٹی کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ اب روزانہ میٹھے پانی کی فراہمی کا 20 فیصد سے بھی کم فراہم کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے۔ غزہ کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی کمی کی وجہ سے ڈی سیلینیشن پلانٹس بند کیے گئے تو غزہ کے رہائشی آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس سے صحت کے شدیدمسائل جنم لیں گے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کی پٹی میں تمام امداد معطل کر دی ہے۔ قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی و ترقیاتی ادارے "انرا ” کے مطابق اس فیصلے سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ بین الاقوامی برادری نے بھی اسرائیل پر غزہ میں "بھوک کی پالیسی” استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کے داخلے کی اجازت دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.