News Views Events

یوکرین نے 30 روزہ عارضی جنگ بندی قبول کر لی، امریکہ نےسکیورٹی امداد دوبارہ شروع کر دی

0

جدہ :سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکہ اور یوکرین کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ 30 روزہ عارضی جنگ بندی کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی کو باہمی اتفاق کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے، جو روس کی قبولیت اور بیک وقت عمل درآمد سے مشروط ہے۔ امریکہ فوری طور پر انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کی معطلی ختم کرے گا اور یوکرین کے لئے سیکیورٹی معاونت فراہم کرے گا۔
امریکہ اور یوکرین کے وفود نے امن عمل کے حصے کے طور پر انسانی ہمدردی کی کوششوں کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا ، خاص طور پر جنگ بندی کے دوران ، جس میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ ، زیر حراست شہریوں کی رہائی ، اور جبری طور پر بے گھر ہونے والے یوکرینی بچوں کی واپسی شامل ہے۔یوکرینی وفد نے ایک بار پھر یورپی شراکت داروں کی امن عمل میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فریقین نے یوکرین کی معیشت کو مضبوط بنانے اور یوکرین کی طویل مدتی خوشحالی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے جلد از جلد یوکرین کے اہم معدنی وسائل کی کھودائی پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.