News Views Events

کسٹمز چیلنجرز کی شاندار فتح، ٹی بی سی پی ایل 10 ایوی ایشن پریمیئر لیگ کے چیمپئن بن گئے

ڈی ایف ایس ڈیئر ڈیولز کو شکست دے کر شاندار فتح حاصل کرلی۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن بی کے سی گرائونڈز، ممبئی میں منعقد ہوا

0

دبئی:کسٹمز چیلنجرز نے 9 ویں ٹی بی سی پی ایل 10 ایوی ایشن پریمیئر لیگ (اے پی ایل)کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈی ایف ایس ڈیئر ڈیولز کو شکست دے کر شاندار فتح حاصل کرلی۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن بی کے سی گرائونڈز، ممبئی میں منعقد ہوا۔ چیلنجرز نے 74 رنز کا ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جبکہ اس سے قبل ڈیئر ڈیولز کو 10 اوورز میں 73/8 تک محدود کر دیا تھا۔ٹورنامنٹ میں کسٹمز چیلنجرز کے کھلاڑیوں، راہول پہاڑیا اور یش چاوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راہول پہاڑیا نے 7 وکٹیں حاصل کرکے بولنگ چارٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جن میں فائنل میں حاصل کی گئی 4 وکٹیں بھی شامل ہیں۔

ان کے ساتھی کھلاڑی یش چاوان نے آل رائونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور 67 رنز اسکور کیے، جس پر انہیں "مین آف دی سیریز” کے اعزاز سے نوازا گیا۔ فائنل میں بھی انہوں نے 15 گیندوں پر 24 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی

۔دیگر نمایاں کارکردگیوں میں، پراگ کھنہ پورکر کو 121 رنز کے ساتھ "بہترین بلے باز” قرار دیا گیا، جبکہ کناو ہنگورانی کو 8 کیچز اور 2 رن آٹس کے باعث "بہترین فیلڈر” کا ایوارڈ دیا گیا۔فاتح ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی اور نقد انعام ٹی بی سی پی ایل 10 کے پروموٹر، مسٹر نریش پنوار نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈز میں منعقدہ شاندار اختتامی تقریب میں پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.