News Views Events

پی ٹی آئی اور جے یو آئی قیادت کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سےاتحاد کے لئے ٹی اوآرز مانگ لئے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ٹی او آرز پربانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے پی ٹی آئی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی عاطف خان، پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر، پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر، ایم این اے عامر ڈوگر اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی جبکہ جے یو آئی کی طرف سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیئر رہنما سینیٹر کامران مرتضٰی نے اجلاس میں شرکت کی۔
پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی ہوگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں ملکی صورتحال پر مولانا گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے وفد کے مابین ملاقات گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی، دونوں وفود کے مابین بات چیت انتہائی خوشگوار رہی، جے یو آئی (ف) نے ٹی اوآرز پر مولانا سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.