روس کایوکرین کی کئی بستیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ
روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے کرسک اوبلاست میں کئی بستیوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ وہ کئی مقامات پر روسی فوجیوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ، روسی فوج نے کرسک اوبلاست میں جن بستیوں کا کنٹرول حاصل کیا ہے اُن میں لیبیزیووکا، مالویارکونیا، چرکاسکوئے پولیچنوئے اور کوسیتسا شامل ہیں۔ رشیا ٹو ڈے ٹی وی کی جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی فوج نے کرسک اوبلاست میں امریکی ساختہ ابرامز مین جنگی ٹینک بھی اپنے قبضے میں لیا ہے۔ روسی فوجیوں نے سمی اور ڈونیٹسک کے علاقوں میں بھی بستیوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نےگزشتہ روز بتایا کہ یوکرینی فوج کی روسی فوج کے خلاف کرسک، کھارکوف، کوپیانسک، پوکروسک اور دیگر محاذوں پر لڑائی جاری ہے۔ جنرل اسٹاف نے اس سے قبل کہا تھا کہ یوکرینی فوج نے روسی فضائی دفاعی نظام، توپ خانے اور دیگر اہداف پر حملہ کیا ہے۔