چین نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
سیٹلائٹ بنیادی طور پر ملٹی بینڈ اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کی توثیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
بیجنگ: چین نے پیر کی صبح جنوب مغربی صوبہ سی چھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے لیے ایک نیا ٹیسٹ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
اس سیٹلائٹ کو بیجنگ وقت کے مطابق رات ایک بج کر 17 منٹ پر لانگ مارچ تھری بی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ لانچ سینٹر کے مطابق یہ سیٹلائٹ مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے، جو لانچ کی کامیابی کی علامت ہے۔
مرکز نے کہا کہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر ملٹی بینڈ اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کی توثیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 562 واں مشن تھا۔