News Views Events

متعلقہ فریقوں کی جا نب سے پانامہ کینال اور گرین لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات کی سخت مذمت

0

امریکی کانگریس میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت "پانامہ کینال کو واپس لے گی” اور گرین لینڈ کو "کسی بھی طرح حاصل کرے گی۔” ان بیانات کے جواب میں، پانامہ کے صدر، ڈنمارک کے وزیر دفاع اور گرین لینڈ کی خوداختیار حکومت کے وزیراعظم نے 5 مارچ کو ان کے بیانات کی الگ الگ سختی سے تردید کی ہے۔
پانامہ کے صدر خوسے راؤل مولینو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ پر "دوبارہ جھوٹ بولنے” کا الزام لگاتے ہوئے واضح کیا کہ پانامہ کینال کسی بھی قسم کی "واپسی” کے عمل میں نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کینال پانامہ کی ہے اور ہمیشہ پانامہ کی رہے گی۔ ڈنمارک کے دفاعی وزیر ٹرولس لُنڈ پولسن نے کہا کہ گرین لینڈ پر امریکی قبضہ کبھی نہیں ہوگا”اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو ڈنمارک سلطنت کے اس حصے سے متعلق فیصلہ کرنے یا اسے حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ گرین لینڈ کی خوداختیار حکومت کے وزیراعظم مُوٹے بورپ ایگیڈے نے اسی دن کہا کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے، اور نہ ہی اسے چھینا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.