News Views Events

چین کی لاجسٹک انڈسٹری کی خوشحالی کا انڈیکس فروری میں 49.3 فیصد رہا

0

بیجنگ: چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں چین کی لاجسٹک انڈسٹری کی خوشحالی کا انڈیکس 49.3 فیصد رہا۔ اسپرنگ فیسٹیول کے بعد ، لاجسٹکس کی طلب منظم انداز میں بڑھ رہی ہے، بلخصوص فروری کے آخر میں لاجسٹکس کے حجم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیااور چین کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں مجموعی کاروباری حجم میں اضافہ جاری رہا۔

فروری میں چین کا گودام انڈیکس 50.2 فیصد تھا، جو جنوری کے مقابلے میں 2.3 فیصد پوائنٹس کم ہے لیکن یہ ابھی بھی توسیعی زون میں کام کر رہا ہے۔ گودام کے کاروبار کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آرہا ، خاص طور پر اجناس کی مارکیٹ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔اسپرنگ فیسٹول کی تعطیلات کے بعد بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کی مانگ بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسٹیل ، غیر آہنی دھاتوں ، مشینری اور آلات سمیت دیگر مصنوعات کے لئے اسٹوریج کی طلب نسبتاً بہتر رہی اور نیو آرڈر انڈیکس 50فیصد سے زیادہ کی توسیع کی حد میں رہا۔ اسٹوریج سہولیات کے استعمال کی شرح بھی بلند سطح پر رہی اور فروری میں سہولیات کے استعمال کا انڈیکس 52.5 فیصد رہا جو تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.