News Views Events

امریکی حکومت نے یوکرین کی فوجی امداد معطل کر دی

0

نیویارک: امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو نئے ہتھیاروں کی فروخت کے لیے فنڈنگ روک دی ہے اور امریکی اسٹاک سے ہتھیاروں کی ترسیل کو منجمد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے یوکرین کو موجودہ تمام فوجی امداد معطل کر دی ہے تاوقتکہ ٹرمپ یوکرینی قیادت کو امن کے لیے مخلصانہ کوششوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہیں دیکھتے۔

اسی دن،یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو امن کی ضرورت ہے، لیکن سلامتی کی ضمانتیں اس مقصد کو حاصل کرنے کی کلید ہیں، جو کہ ایک بنیادی شرط اور ناقابل مصالحت سرخ لکیر ہے۔ اس پر صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ زیلینسکی کا بیان شاید ان کا "بدترین” بیان ہے، اور امریکہ "اب مزید برداشت نہیں کرے گا”۔

یورپی کونسل کے صدرانتونیو کوسٹا نے 3 مارچ کو کہا کہ 6 مارچ کے یورپی یونین کے خصوصی سمٹ میں یورپ کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور یوکرین کو جامع، منصفانہ اور پائیدار امن حاصل کرنے میں مدد جاری رکھنے کے لیے ٹھوس فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ کوسٹا نے ٹرمپ کے روس کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یورپ ان مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین کو دفاعی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، اور پائیدار امن صرف طاقت کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.