News Views Events

ایران کے جوہری پروگرام کی نوعیت کے بارے میں آئی اے ای اے کا بیان غلط ہے، ایرانی وزارت خارجہ

0

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کے ایران کے جوہری پروگرام کی نوعیت کے بارے میں بیانات حقائق کے منافی ہیں اور بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران چاہتا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل گروسی اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کے اندر رہتے ہوئے کام کریں اور ایران آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں آئی اے ای اے کے فیصلوں کی بنیاد پر ضروری اقدامات اٹھائےگا۔ یاد رہے کہ آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ ایران نےگزشتہ سال دسمبر کے بعد سے افزودہ یورینیم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور "نیم ہتھیاروں کے مواد کے ذخیرے میں "بھی مزید اضافہ کیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے بھی ایسا بیان دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.