News Views Events

مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے.چوہدری شجاعت حسین

0

 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر اہل خانہ سے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا ہے،

اتوار کے روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن راہنماء مصطفیٰ ملک تعزیتی پیغام لے کر اکوڑہ خٹک پہنچے،جہاں نے انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیااور تعزیتی تقریب سے بھی خطاب کیا، پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی کے صاحبزادے عبدالحق ثانی اور دیگر خاندان سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا،

انہوں نے کہا میری صحت اجازت نہیں دیتی ورنہ میں خود آپ کے پاس چل کر اس عظیم سانحہ ہر تعزیت کے لیے حاضر ہوتا،مولانا کی شہادت ملک اور قوم کے خلاف سازش ہے.محھے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے،مولانا عبدالحق، مولانا سمیع الحق اور حامد الحق حقانی سے سیاسی نہیں قلبی تعلق تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لیے کردار ادا کیا مولانا کی شہادت پر جامعہ کا ردعمل انکی وطن دوستی کا عکاس ہے، حکومت سازش میں ملوث لوگوں کو سامنے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے،

اس موقع پر مولانا کے صاحبزادے عبدالحق ثانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے بڑے سیاسی راہنماء ہی نہیں ہمارے بزرگ اور سرپرست ہیں ۔آج چوہدری شجاعت حسین کے جذبات سے مجھے اور میرے خاندان کو حوصلہ ملا ۔میری چوہدری شجاعت حسین سے اپیل ہے کہ میرے بابا کی شہادت میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کردار ادا کریں، اس موقع پر علمائے کرام نے چوہدری شجاعت حسین کی دینی اداروں کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.