News Views Events

امریکی نئی ٹیرف پالیسی عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد کمی کا باعث بن سکتی ہے، یورپی کمیشن ٹریڈ کمشنر

0

یورپی کمیشن کے ٹریڈ کمشنر ڈومبروسکیس نے عالمی مالیاتی فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی نئی ٹیرف پالیسی درمیانی مدت میں عالمی جی ڈی پی میں 7 فیصد کمی کا باعث بن سکتی ہے جو فرانس اور جرمنی کی مشترکہ جی ڈی پی کے مساوی ہے۔
ڈومبروسکیس نے نوٹ کیا کہ امریکی محصولات میں اضافے کی پالیسی کے منفی اثرات واضح ہیں ۔ یورپ اس سے بچنا چاہتا ہے ، لیکن وہ "ٹھوس اور مساوی ” جوابی اقدامات کے لئے بھی تیار ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 26 فروری کو کہا تھا کہ امریکہ نے یورپی یونین کی گاڑیوں جیسی اشیاء پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ "جلد” اس کا اعلان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.