News Views Events

پارٹی کی تنظیم نو کررہے ہیں، کارکنان کے شکوے دور کریں گے: ڈاکٹر امجد

پنجاب اورسندھ کا تنظیمی دورہ کامیاب،جلدبلوچستان اور کے پی کا دورہ کروں گا، اجلاس سے خطاب

0

 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیم نو کررہے ہیں، کارکنان کے شکوے دور کریں گے، پنجاب اور سندھ کا تنظیمی دورہ کامیاب رہا، جلد کے پی کے اور بلوچستان کا دورہ کروں گا۔ اپریل میں انٹرا پارٹی الیکشن ہو گا،پارٹی آئین میں ترامیم کر کے مزید موثر بنارہے ہیں،جلد پارٹی ملک کی بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک،علماء و مشائخ ونگ کے صدر پیر چراغ الدین شاہ، ٹریڈرز ونگ کے صدر عاطف مغل، عظام چوہدری، مسلم لیگ سندھ کے صدرطارق حسن، فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، آصف ہمدانی، فتحانہ شاہ، آمنہ سلیم، نازلی شجاعت، ماریہ اعظم اور دیگر شریک تھے۔

 

اجلاس میں پارٹی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کمیٹی کے اراکین کو اپنے پنجاب اور سندھ کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔


  • یہ بھی پڑھیں:

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیاب دورے رہے۔پارٹی قیادت سے مل کرکارکنان اور عہدیداران کے گلے شکوے دور کریں گے۔سندھ میں طارق حسن اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر زبردست کام کررہے ہیں۔ پارٹی تیزی سے منظم اور فعال ہو رہی ہے، جلد بلوچستان اور کے پی کے کا تنظیمی دورہ کروں گا۔انٹرا پارٹی الیکشن اپریل میں ہوگا جس کے نتیجے میں نئی قیادت نئے عزم کے ساتھ سامنے آئے گی، پارٹی آئین میں ضروری ترامیم کررہے ہیں جس کے نتیجے میں مزید استحکام آئے گا۔

 

8مارچ کو عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے پارٹی کا شعبہ خواتین ایک تقریب کا انعقاد کرے گا۔

۔اجلاس سے غلام مصطفیٰ ملک، رضوان صادق خان، انیلہ ایاز چوہدری، رضوان صادق خان، عاطف مغل، جہانگیر چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

۔انہوں نے پارٹی کی تنظیم کے حوالے سے ڈاکٹر محمد امجد کی خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں نوشہرہ کے دارالعلوم اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد امجد کو پاکستان کے 100بہترین سی ای اوز کی کتاب میں شامل کئے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.