News Views Events

وزارت مذہبی امور حجاج کرام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے، مصطفیٰ ملک

وزارت کی کارکردگی پر چند روز حقائق نامہ جاری کریں گے ۔ وفد سے گفتگو

0

اسلام آباد

وزارت مذہبی امور و بین المذایب ہم آہنگی کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے، چوہدری سالک حسین کی بطور وفاقی وزیر ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ انکی وزارت کے اقدامات سے حجاج کرام بہترین سہولیات حاصل ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں صوبائی سنئیر نائب صدر کنور ارشد علی خان، ملک کامران اور دیگر شریک تھے،مصطفیٰ ملک نے وفد کو بتایا کہ چوہدری سالک حسین اور وزارت کے حکام نے اس بار نہ صرف حج کو سستا اور آسان بنایا بلکہ شفافیت کو ہر جگہ مدنظر رکھا،وزارت مذہبی امور اپنی ایک سالہ کارکردگی پر چند روز میں حقائق نامہ جاری کرے گی، مسلم لیگ سندھ کے صدر اور پارٹی کے سنئیر راہنماء طارق حسن نے چوہدری سالک حسین نے وزارت میں انقلابی اقدامات اٹھائے اور کوشش کی انکے دور میں حجاج کرام کو کوئی تکلیف نہ ہو، چوہدری سالک حسین کے بطور وفاقی وزیر خدمات پر پارٹی کو فخر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.