ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر محمد وسیم یونس کا نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے نئے کنٹرول روم میں SCADA سسٹم کے گو-لائیو کا جائزہ
اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد وسیم یونس نے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (NPCC) کے نئے کنٹرول روم میں (ایس سی اے ڈی اے ) سسٹم کے گو-لائیو آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس جدید سسٹم کے نفاذ کا مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتر مانیٹرنگ اور کنٹرول کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر انجینئر محمد وسیم یونس نے کہا کہ SCADA سسٹم کی تنصیب سے پاور کنٹرول سینٹر کو حقیقی وقت میں ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے لوڈ مینجمنٹ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کو ممکن بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر رشید اے بھٹو اور جنرل منیجر(ڈی اینڈ ای) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسین بھی موجود تھے ،