News Views Events

چین، 2025 کے  دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر  فعال ہو گیا

3 ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی صحافیوں نے  دو اجلاسوں کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کروائی

0

بیجنگ :چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس، بالترتیب5 مارچ اور4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوں گے۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ بیجنگ میں  دو اجلاسوں کا پریس سینٹر  باقاعدہ طور پر فعال ہو گیا ہے، جو دو اجلاسوں کی کوریج میں حصہ لینے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو خدمات فراہم کرنا شروع کر چکا ہے۔فی الحال، تین ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی صحافیوں نے  دو اجلاسوں کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں دو ہزار سے زیادہ ملکی صحافی، اور ہزار سے زیادہ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.