News Views Events

چین نے جامع انتہائی حالات میں کام کرنے والاسائنسی تجرباتی آلہ تیار کر لیا

0

بیجنگ: چین کے’’بارہویں پانچ سالہ منصوبے‘‘کے قومی اہم سائنسی اور تکنیکی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت، انتہائی حالات میں کام کرنے والی تجرباتی ڈیوائس تیار کر لی گئی ہے جسے قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ چین نے کم درجہ حرارت ، الٹرا ہائی پریشر ، مضبوط مقناطیسی فیلڈ ، اور الٹرا فاسٹ لائٹ فیلڈ” جیسے انتہائی حالات میں جامع تجرباتی صلاحیتوں کا حامل بین الاقوامی سطح کا جدید آلہ تیار کر لیا ہے۔ اس آلے کی بدولت چین میں میٹریل سائنس اور متعلقہ شعبوں میں بنیادی تحقیق اور اپلائیڈ بنیادی تحقیق کی جامع صلاحیت کو بڑی حد تک بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جامع انتہائی حالات تجرباتی آلہ انتہائی کم درجہ حرارت، سپر پریشر، سپر مضبوط مقناطیسی میدان اور دیگر حالات کو سیمولیٹ کرسکتا ہے اور انہیں جامع طور پر استعمال کرسکتا ہے. اس آلے کی مدد سے محققین غیر روایتی سپرکنڈکٹیویٹی، مادے کی ٹوپولوجیکل حالتوں، نئے کوانٹم مواد اور آلات سمیت دیگر شعبوں پر تحقیقی کام کر سکتے ہیں اور فزکس، مواد، کیمسٹری اور بائیو میڈیسن سمیت دیگر شعبوں میں الٹرا فاسٹ سائنسی تحقیق کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.