News Views Events

کینیڈا فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو ترک کرے، چینی وزارت تجارت

0

بیجنگ:کینیڈا نے روس کو دوہرے استعمال کی اشیاء فراہم کرنے والے 76 غیر ملکی اداروں اور افراد کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ،جن میں 20 سے زائد چینی ادارے بھی شامل ہیں۔ 26 فروری کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ضوابط سے مطابقت نہ رکھنے والی کسی بھی یکطرفہ پابندی کی مخالفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو یوکرین کے مسئلے سے نمٹنے میں چینی کاروباری کمپنیوں ، اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے ، جس میں معمول کی تجارت ، سرمایہ کاری اور مالی تعاون کا حق بھی شامل ہے۔ چینی کمپنیوں کے خلاف کینیڈا کی یکطرفہ پابندیاں بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قواعد و ضوابط کو کمزور کرتی ہیں اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ چین اس پر سخت عدم اطمینان اور سختی سے مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ چین کینیڈا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طریقوں کو بند کرے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.