News Views Events

چین میں ’’قومی ہنگامی واقعات کے لیے عمومی ایمرجنسی پلان‘‘جاری

0

چین میں ’’قومی ہنگامی واقعات کے لیے عمومی ایمرجنسی پلان‘‘جاری
بیجنگ:حالیہ دنوں میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے "قومی ہنگامی واقعات کے لیے عمومی ایمرجنسی پلان” جاری کیا ہے۔ یہ پلان ہنگامی واقعات سے نمٹنےکے لیے تنظیمی انتظامات کا عمومی خاکہ پیش کرتا ہے، جس میں عمومی اصول، تنظیمی کمانڈ سسٹم، آپریشنل میکانزم، ایمرجنسی ضمانت، اور پلان مینجمنٹ جیسے حصے شامل ہیں۔ یہ پلان خصوصی طور پر بڑے ہنگامی واقعات سے نمٹنے کے لیے لاگو ہوتا ہے اور پورے ملک میں ہنگامی صورتحال کے انتظام کی رہنمائی کرتا ہے۔ اس پلان میں معلومات کی اشاعت، عوامی رائے کی رہنمائی، بحالی اور تعمیر نو، تحقیقات اور تشخیص کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل، مالی معاونت، مادی تحفظ، نقل و حمل ، مواصلات اور بجلی کی سہولیات، اور سائنسی و ٹیکنالوجی سے متعلق ضروری اقدامات اٹھانے کے مختلف پہلوؤں پر بات کی جاتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.