News Views Events

امن,معاشی استحکام کے حصول کےلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر امجد

حکومت سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مصطفیٰ ملک

0

 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان میں سیاسی استحکام پر زوردیا ہے، اور کہا ہے پاکستان میں امن اور معاشی استحکام کے حصول کےلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے،

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز صحافی تنویر اعوان کی جانب وزارت اوورسیز پاکستانیز و وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

عشائیہ تقریب کی صدارت امریکہ میں مقیم ممتاز شاعر،دانشور اور پالیسی ساز ادارہ کے سربراہ غضنفر ہاشمی نے کی جبکہ ممتاز شاعر محبوب ظفر، ممتاز بزنس مین سید طاہرایاز گیلانی، یاسین باجوہ، مسلم لیگی خواتین راہنماء مہرین ملک آدم،انیلہ ، چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔

 

ڈاکٹر محمد امجد نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کو ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ ملک کے مستقبل کےلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، غضنفر ہاشمی نے تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد کریں۔

 

انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں، تنویر اعوان نے کہا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری حکومتی ٹیم میں ایک خوبصورت اور باوقار اضافہ ہے اب ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی تبدیلیاں لائیں،

 

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ انکی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ تمام قوتیں مل کر ملکی مسائل کا حل نکالیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چوہدری سالک حسین کی قیادت میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے بہترین قانون سازی کی گئی، حکومت سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بڑھانے کے لیے پرعزم ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.