News Views Events

پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنا ہر کارکن کا فرض ہے،چودھری شافع حسین

چوہدری شافع حسین کی مسلم لیگ ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری ڈسرکٹ ملتان راشد خان سے ملاقات میں گفتگو

0

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سے مسلم لیگ ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری ڈسرکٹ ملتان راشد خان نے ملاقات کی۔

مسلم لیگی رہنمائوں نے پارٹی کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔چوہدری شافع حسین نے مسلم لیگی کارکنوں کی استقامت اور کارکردگی کی تعریف کی۔

صوبائی وزیرصنعت و تجارت چویدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ملکی ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ہم بزرگوں کی سیاسی روایات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ہماری شناخت ہے،پارٹی کو ہرسطح پر مضبوط اور منظم کرنا ہر کارکن کا فرض ہے۔جنوبی پنجاب میں پارٹی پرچم سربلند رکھنے والے کارکن ہمارا فخر ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ پارٹی راہنماءاور کارکن عوام سے روابط بڑھائیں اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔مسلم لیگ ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہاکہ مسلم لیگ نے ہمیشہ ملکی سا لمیت کے لیے کام کیا، چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری شافع حسین کے اقدامات سے صوبہ میں بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے۔جنرل سیکرٹری ڈسرکٹ ملتان راشد خان نے کہاکہ ملتان اور جنوبی پنجاب کو مسلم لیگ کا قلعہ بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.