News Views Events

لبنانی حکومت کی اسرائیلی افواج کے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت

0

 

لبنان اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی معاہدے کے مطابق جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کی آخری تاریخ 18 فروری تھی۔ تاہم اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے اسی روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں پانچ مضبوط ٹھکانوں سمیت بفر زون میں اسرائیلی فوج تعینات رہے گی ۔ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ اسرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دےگی۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی 18 تاریخ کی اطلاع کے مطابق لبنانی صدر عون نے اسی روز ایوان صدر میں اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا ، جس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بار بار خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور لبنان باضابطہ طور پر سلامتی کونسل میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کرے گا اور مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل کا کسی بھی لبنانی علاقے پر قبضہ غیر قانونی ہے اور اسرائیل کو متعلقہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.