News Views Events

چین کی غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم اور منظم رہی ہے، چین کا قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ

0

بیجنگ:چین کے قومی محکمہ برائے غیرملکی زرمبادلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چینی بینکوں نے 181.5 ارب ڈالر خریدے اور 226.8 ارب ڈالر فروخت کیے۔ جنوری میں صارفین کی جانب سے بینکوں کی غیر ملکی آمدنی 608.4 ارب امریکی ڈالر جبکہ بیرونی ادائیگی635 ارب امریکی ڈالر رہی۔ قومی محکمہ برائے غیرملکی زرمبادلہ کے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم اور منظم رہی ہے اور مستقبل میں ہموار آپریشن جاری رکھنے کی بنیاد اور ماحول موجود ہیں۔ چین کی زرمبادلہ مارکیٹ میں کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ ٹولز وافر ہیں ، اور مناسب اور متوازن معیار پر چینی کرنسی آر ایم بی کی شرح تبادلہ کے بنیادی استحکام کو برقرار رکھنے اور غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ کے ہموار آپریشن کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.