News Views Events

یورپی ممالک روس یوکرین امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے، امریکی نمائندہ خصوصی

0

روس اور یوکرین کے لیے امریکی حکومت کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ روس یوکرین امن مذاکرات میں یورپی ممالک شامل نہیں ہوں گے۔ کیلوگ نے یہ بھی وضاحت کی کہ نئے منسک معاہدے کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ اُس وقت مذاکرات میں شامل متعدد فریق امن عمل کو نافذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے، لہذا امریکہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائے گا۔
یاد رہے کہ 2015 کے نئے منسک معاہدے کے مذاکرات کاروں میں روس، یوکرین، جرمنی اور فرانس شامل تھے ۔
یورپی فریق نے فوری طور پر اس بیان پر اعتراض کیا اور یوکرین پر بات چیت کے لئے اپنا سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جان نویل بارو نے سولہ تاریخ کو اس بات کی تصدیق کی کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 17 فروری کو پیرس میں ایک اجلاس منعقد کریں گے اور یورپی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے متعدد یورپی ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.