امریکہ اور یورپ کے درمیان اختلافات کے تناظر میں 61ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس اختتام پزیر
میونخ:تین روزہ 61 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس 16 تاریخ کو اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کے دوران امریکہ اور یورپ کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات تمام فریقوں کی توجہ کا نکتہ رہے۔
اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے چیئرمین کرسٹوف ہیوسگن نے یورپ کے بارے میں امریکی نائب صدر وینس کے بیان کا خصوصی ذکر کیا۔ ہیوسگن نے کہا کہ "ہمیں فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کہ ہماری مشترکہ اقدار کی بنیاد اب مضبوط نہیں ہے۔” ہیوسگن نے کہا کہ میونخ سیکورٹی کانفرنس کا پیغام بہت واضح تھاکہ "یورپ غیر اہم نہیں ہے۔” اپنی تقریر میں، انہوں نے زور دیا کہ آج کی کثیر قطبی دنیا کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے پر مبنی اصولوں اور اقدار کی ضرورت ہے۔
کچھ شرکاء کا خیال تھا کہ امریکی حکومت کی تبدیلی سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال امریکہ اور یورپی یونین کے تعلقات میں دراڑ کو بڑھا رہی ہے اور ٹرانس اٹلانٹک تقسیم مزید گہری ہو رہی ہے۔