News Views Events

روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ، مسئلہ یوکرین، مشرق وسطیٰ سمیت متعدد دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ طویل اور انتہائی نتیجہ خیز ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔ فریقین نے مسئلہ یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی، مصنوعی ذہانت،امریکی ڈالر کی طاقت سمیت متعدد دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریق روس یوکرین تنازع کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے سمیت مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اپنی اپنی ٹیموں کے درمیان فوری طور پر مذاکرات شروع کئے جائیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک دورہ یوکرین کا وعدہ نہیں کیا ہے اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو "غیر حقیقی” قرار دیا۔ یوکرین کی تمام سرزمین کو دوبارہ واپس لینے کا امکان نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر پوٹن جنگ کو مستقل ختم کرنا چاہتے ہیں نہ کہ چھ ماہ بعد روس اور یوکرین کے درمیان تنازع دوبارہ شروع ہو جائے۔

اسی روز ، روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوٹن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ یوکرین کے طویل مدتی حل کے بارے میں ٹرمپ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہیں۔ پوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ وہ روس میں امریکی حکام کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں، جن میں مسئلہ یوکرین کے مذاکرات میں شامل متعلقہ حکام بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پوٹن نے تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اُدھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے زیلنسکی کو پوٹن کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک بات چیت سے آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.