News Views Events

چین کا شام کے لیے تعمیری مدد کا مطالبہ

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے بارے میں ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو شام کو تعمیری مدد فراہم کرنی چاہیے۔ شام کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے۔ چین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام کی سرزمین سے جلد از جلد اپنی فوج واپس بلا لے۔
فو چھونگ نے کہا کہ چین شام کی زیر قیادت اور زیر انتظام سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور ایک ایسے حل تک پہنچنے کی حمایت کرتا ہے جو جامع بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تمام لوگوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔ قومی مکالمے کی کانفرنس کا انعقاد سیاسی منتقلی میں ایک اہم قدم ہے، اور جلد از جلد ایک واضح ٹائم ٹیبل قائم کیا جانا چاہئے اور اس پر مستقل طور پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے.
چین نے نشاندہی کی کہ شام میں موجودہ انسانی صورتحال بہت سنگین ہے اور لاکھوں افراد کی بقا اور ترقی کی صورت حال تشویش ناک ہے۔ چین متعدد مشکلات کے باوجود شام میں انسانی امداد بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کے اداروں کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ متعلقہ ممالک طویل عرصے سے شام پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کر رہے ہیں جس سے شامی عوام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.