امریکی بحری جہازوں کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر چینی افواج کا ردعمل
بیجنگ:چین کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے کہا کہ 10 سے 12 فروری تک امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جانسن اور اوشینوگرافک سروے جہاز یو ایس ایس بووڈچ آبنائے تائیوان سے ہو کر گزرے۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے پورے عمل کے دوران امریکی بحری جہازوں کے گزرنے کی نگرانی کی ،حفاظتی اقدامات کے طور پر بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور صورت حال کو موثر انداز میں کنٹرول کیا۔ امریکہ کی جانب سے اس طرح کےعمل غلط اشارہ فراہم کرتے ہیں اور سیکیورٹی خطرات میں اضافے کا باعث ہیں۔ ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھیٹر میں موجود فوجی ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کا پرعزم طریقے سے دفاع قائم رکھے ہوئے ہیں۔