تجارتی جنگ اور ٹیرف جنگ میں کوئی فاتح نہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔امریکہ کی جانب سے تمام درآمدی اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گو جیا کھون نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تحفظ پسندی کا کوئی راستہ نہیں ، تجارتی جنگ اور ٹیرف جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے جو بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے بن چکا ہے۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے وہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کو شدید طور پر کمزور کرتا ہے، اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے سازگار نہیں ہے۔