چین کی آزاد جہاز رانی کے نام پر چین کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے خطرہ بننے والی اشتعال انگیز سرگرمیوں کی شدید مخالفت ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے میہ پریس کانفرنس میں آبنائے تائیوان سے امریکی جہاز کے گزرنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے اس حوالے سے ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ جہاز رانی کی آزادی کا معاملہ نہیں بلکہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا معاملہ ہے۔ چین جہاز رانی کی آزادی کے نام پر کسی بھی ملک کی اشتعال انگیزی اور چین کی خودمختاری اور سلامتی کو لاحق خطرات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔