News Views Events

چینی صدر نے کھیلوں کی پوری صنعت کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کیا،ڈی جی اولمپک کونسل آف ایشیا

0

بیجنگ:اولمپک کونسل آف ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے حالیہ دنوں ہاربن میں ایشیائی سرمائی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چین میں موجودگی کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس مرتبہ نہ صرف ہاربن میں ایشین ونٹر گیمز کی شان دار افتتاحی تقریب دیکھنے کو ملی بلکہ 300 ملین لوگوں کو آئس اینڈ اسنو اسپورٹس میں شامل کرنے کا تصور بھی حقیقت بن گیا ہے۔افتتاحی تقریب کا پیغام بالکل واضح تھا کہ ایشیا کھیلوں کے حوالے سے متحد ہے ۔ ان گیمز میں مغربی ایشیا سے لے کر مشرقی ایشیا، وسطی، جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا تک ایشیا کے مختلف خطوں اور مختلف ثقافتوں کی عمدگی سے نمائندگی کی گئی ہے۔

حسین المسلم نے مزید کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے مشکور ہیں جنہوں نے نہ صرف سرمائی کھیلوں کو فروغ دیا ہے بلکہ کھیلوں کی پوری صنعت کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ایک بہتر معاشرے کی تعمیر اور لوگوں کو صحت مند بنانے کے لیے کھیلوں کے پلیٹ فارم کا استعمال ایک قومی لیڈر کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔چین میں سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد انتہائی متاثر کن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.