News Views Events

پی ٹی آئی احتجاج، پکڑ دھکڑ شروع

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔
انتظامیہ کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیا، پنڈال میں لائٹس لگ چکی، پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے 26 ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، جہاں ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔
دوسری جانب ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کو کارکنان سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

 


پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور ملتان سے پی ٹی آئی کےٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق گرفتار
ادھر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.