News Views Events

ہاربن میں آکر ہمیں صحیح معنوں میں محسوس ہوا ہے کہ برف ہی قیمتی اثاثہ ہے، چینی صدر

0

ہاربن:چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےچین کے صوبہ حے لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےآئے ہوئے پاکستانی صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر بین الاقوامی شخصیات کے استقبال کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہاربن چین میں برف کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے اور چین میں جدید سرمائی کھیلوں کا مرکزبھی ہے۔ ہاربن میں آکر ہمیں صحیح معنوں میں محسوس ہوا ہے کہ برف ہی قیمتی اثاثہ ہے۔ برف کی ثقافت اور معیشت اب ہاربن شہر کی اعلی معیار کی ترقی کی نئی قوت محرکہ اور کھلےپن کا نیا پہلو بن رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.