ہم اس ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لیے بہت پرامید ہیں،صدربین الاقوامی اولمپک کمیٹی
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ، جو ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے، نے 7 تاریخ کو کہا کہ وہ چینی عوام کی بڑے پیمانے پر کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں اور اس ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لیے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایشیائی سرمائی کھیل بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں کے نتائج کا تسلسل ہیں۔ چین میں سرمائی کھیلوں کی ترقی حیرت انگیز ہے، اور اب تین سو ملین سے زیادہ چینی باشندے سرمائی کھیلوں سے واقف ہیں اور ان میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگر آپ اس تعداد کا موازنہ دنیا بھر میں تمام سرمائی کھیلوں کے شوقین افراد کی تعداد سے کریں، تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ 2022 بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں سے پہلے اور بعد میں، عالمی سطح پر سرمائی کھیلوں کی ترقی کی صورت حال بالکل مختلف ہے۔ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیل بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں کے اثرات کو جاری رکھ سکتے ہیں اور مستقل ترقی کی قوت فراہم کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ چینی عوام ان اعلیٰ درجے کے سرمائی کھیلوں کے کھلاڑیوں کا جوش و خروش سے استقبال کریں گے۔
موجودہ ایشیائی سرمائی کھیلوں میں ریکارڈ 34 ممالک اور خطوں کے 1200 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لینے کے لیے اندراج کیا ہے۔مسٹر باخ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ یہ چینی ناظرین کے لیے سرمائی کھیلوں کی ایک عظیم تقریب ہوگی، اور زیادہ ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچائے گی۔