News Views Events

امریکا کی جانب سے امداد کی بندش پر سرنہیں جھکائیں گے، صدر جنوبی افریقہ

0

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا۔جنوبی افریقہ کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے امداد کی بندش کے حالیہ اعلان کے حوالے سے رامافوسا نے کہا کہ آج کی دنیا میں قوم پرستی اور تحفظ پسندی عروج پر ہے لیکن جنوبی افریقہ سر نہیں جھکائےگا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 فروری کو ثبوت پیش نہ کرنے پر جنوبی افریقہ پر زمین ضبط کرنے اور "عوام کے کچھ طبقات کے ساتھ بدسلوکی” کا الزام لگایا تھا اور یہ کہ امریکہ متعلقہ تحقیقات مکمل ہونے تک جنوبی افریقہ کو دی جانے والی امداد بند کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.