میانمار کے ٹیلی کام اسکیم پارک کے متاثرین کی بڑی تعداد کو بچا لیا گیا
میانمار میں میاواڈی ٹیلی کام اسکیم سینٹر کے 61 متاثرین کو بچا کر تھائی حکام کے حوالے کیا گیا ۔ بچائے جانے والوں میں چین کے 39 ، بھارت کے 13 ، انڈونیشیا کے 5،قازقستان،پاکستان ،ملائیشیا اور ایتھوپیا کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔
تھائی لینڈ نے 5 تاریخ کی صبح 9 بجے سے تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد پر پانچ مقامات پر میانمار کو بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے تاکہ سرحد پار ٹیلی کام فراڈ پر کاری ضرب لگا ئی جا سکے۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے 6 تاریخ کو سرحد پر منشیات اور مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اجلاس میں کہا کہ تھائی لینڈ سرحدی علاقوں میں کنٹرول مزید سخت کر رہا ہے۔