News Views Events

صدر آصف علی زرداری کاچین کے عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ

0

صدر آصف علی زرداری کاچین کے عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا، صدر مملکت نے چین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےتھیان آن من اسکوائر پر چینی پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ صدر مملکت کا چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین کیا۔

May be an image of 3 people, the Tomb of the Unknown Soldier and text
گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچے ،بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ ژائے ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔
صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کے دوران صدر مملکت بیجنگ میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سمیت چین کی دیگر اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر مملکت چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے، صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط، سیکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین پہنچے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.