News Views Events

معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بالی ووڈ میں انٹری

0

لاہور:پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بالی ووڈ میں انٹری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کنزہ ہاشمی اور معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین منور فاروقی نے اپنے شاندار گانے ”ہوا بن کے ریتو ربا“ میں اپنی کیمسٹری سے سب کو حیران کن طور پر محظوظ کیا ہے۔

گانے کو مدھر آوازوں کے ساتھ نیہا ککڑ اور ریتو ربا نے گایا ہے، جبکہ وکی سندھو کے لکھے ہوئے بول اور رجت ناگپال کی ترتیب دی ہوئی موسیقی نے گانے کو ایک نیا رنگ دیا ہے۔
اس گانے کی شوٹنگ نیپال میں کی گئی ہے، جہاں کی خوبصورت مناظر کے ساتھ ویڈیو نے گانے کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

 

”ہوا بن کے“ گانا اس وقت بھارت میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور صرف 7 گھنٹوں میں تقریباً 530 ہزار ویوز جمع کر چکا ہے۔ گانے کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور ہندوستان، پاکستان اور نیپال کے شائقین اس گانے کی دھن اور ویڈیو کے مداح بن گئے ہیں۔
کنزہ ہاشمی اور منور فاروقی کی کیمسٹری اس گانے کے خاص پہلو کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.