News Views Events

فلپائن نے چینی بحری بیڑے کے معمول کے گزرنے پر بہتان لگایا اور اسے بڑھاوا دیا، چائنا سدرن تھیٹر

0

بیجنگ:چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان، فضائیہ کے کرنل تیان جون لی نے آبنائے باسیلان سے چینی بحری بیڑے کے معمول کے گزرنے کے بارے میں ایک بیان دیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ 3 فروری کو، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے آبنائے باسیلان کے ذریعے دور سمندر میں بحری اور فضائی مشقوں کا اہتمام کیا۔اس دوران متعلقہ کارروائیاں ہمیشہ کی طرح محفوظ، معیاری ، پیشہ ورانہ اور مکمل طور پر بین الاقوامی قانون کے مطابق ر ہیں۔ترجمان کے مطابق فلپائن چینی بحری بیڑے کے معمول کے گزرنے کے بارے میں بہتان تراشی کر رہا ہے اور چین سمیت دیگر ممالک کے جہاز رانی اور بحری جہاز کے عام حقوق کو مجروح کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.