News Views Events

یورپی یونین کا امریکہ کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات عائد کرنے پر افسوس کا اظہار

0

یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین نے کینیڈا، میکسیکو اور چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر محصولات عائد کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات غیر ضروری معاشی افراتفری پیدا کرتے ہیں اور افراط زر کو بڑھاتے ہیں جس کا نقصان تمام فریقوں کو ہوتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مضبوط اور پائیدار اقتصادی نمو کے حصول کے لئے کھلی منڈیاں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کا احترام ضروری ہے۔ یورپی یونین کم محصولات اور مضبوط قواعد پر مبنی ایک تجارتی نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی اور معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے.ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کسی بھی اس تجارتی شراکت دار کو "سختی سے جواب” دے گی جو یورپی یونین کی مصنوعات پر غیر منصفانہ یا من مانی محصولات عائد کرے گا .
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی امریکہ کو برآمدات پر محصولات عائد کرنے کی بار بار دھمکی دی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر مصنوعات امریکہ میں تیار نہیں کی گئیں تو امریکہ کی جانب سے "سینکڑوں یا کھربوں ڈالر” کے محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.