لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرل کی فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو غیط نے قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں غزہ کی پٹی کے لیے اقوام متحدہ انسانی امور اور تعمیر نو کی سینئر کوآرڈینیٹر سگرڈ کاگ سے ملاقات کی۔ احمد ابو غیط نے واضح کیا کہ فلسطینیوں کی جبری منتقلی فلسطینی آزادی کے مقصد کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طویل مدتی امن و سلامتی کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے بصورت دیگر مشرق وسطیٰ کے خطے کو مسلسل خطرے کا سامنا رہے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 25 جنوری کو غزہ کی پٹی کو "خالی” کرنے کا خیال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مصر اور اردن غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو قبول کریں گے اور انہیں دوبارہ آباد کریں گے اور یہ آبادکاری عارضی یا طویل مدتی ہوسکتی ہے۔