News Views Events

سعودی ویژن 2030، پاکستان ہنر مند کارکنوں کو بھیجنے کے لیے تیار

0

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے افرادی قوت و ترقیات چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے لیے ہنر مند کارکنوں کی تعداد میں بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر پاکستانی ہنر مندوں کی سعودی عرب میں تعداد بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ تاکہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کی ضروریات کے مطابق نئے منصوبوں اور انتظامی ضروریات کے لیے مہارت کے حامل پاکستانی کارکنوں کو زیادہ تعداد میں بھیجا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی تعداد چند نمایاں ملکوں میں سے ہے جن کی افرادی قوت سب سے زیادہ ہے۔ 2023 کے ایک جائزے کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانیوں کی تعداد 264000 ہے۔ ان میں 97 فیصد ‘بلیو کالر’ کارکن ہیں۔

تاہم اب سعودی عرب کے ہمہ جہت ویژن 2030 کے لیے سعودی عرب کو ہر شعبہ میں مزید کارکنوں کی کھیپ کی ضرورت ہے۔ ان شعبوں میں معیشت کو ویژن 2030 کے مطابق نئے خطوط پر استوار کرنے کے پروگراموں، سٹریٹیجک ڈویلپمنٹ فریم ورک اور سعودی عرب کے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے متبادل منصوبوں پر کام کرنے والے کارکنوں کی زیادہ ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں صحت، تعلیمی انفراسٹرکچر اور تفریح و سیاحت کے شعبوں میں بھی مزید کارکنوں کی کھپت کے امکانات ہیں۔ جبکہ تعلیمی شعبے میں تکنیکی ماہرین کی زیادہ ضرورت ہے۔ کم از کم سالانہ دس لاکھ نوجوانوں کی سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک میں کھپت کا امکان ہے۔

وزیر محنت و افرادی قوت سالک حسین نے مزید کہا ‘اس سلسلے میں کوششیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکے۔ وہ سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جو 29 اور 30 جنوری کو پاکستانی ورکرز کی سعودی مارکیٹ اور عالمی مارکیٹ میں کھپت کے حوالے س منعقد کی گئی تھی۔

اس کانفرنس نے پالیسی سازوں، لیبر لیڈرز اور تعلیمی شعبوں سے متعلق ماہرین کو اکھٹا کر دیا تھا۔ نیز کاروباری دنیا کے بڑے نام بھی اس کانفرنس میں موجود تھے۔ یہ کانفرنس 29 اور 30 جنوری کو دو دن کے لیے جاری رہی۔

انہوں نے پاکستانی کارکنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ‘ورک فورس’ ہماری پہلی ترجیح ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی سعودی کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دے گی۔ اس سلسلے میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی تعاون کی پالیسی رہے گی۔

بدھ کے روز سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ذٹحمد فاروق کراچی کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ تاکہ اگلے دو برسوں میں سعودی عرب کی ورک فورس اور تجارتی ترجیحات پر بات چیت کر سکیں۔

انہوں نے پاکستان کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ اپنی افرادی قوت کو ہنر مندی سے لیس کریں تاکہ مملکت میں فائدہ مند روزگار حاصل کر سکیں۔ سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا اگر ہم نے بروقت تیاری نہ کی تو اس کا ہمارے حریف ملک اس سے فائدہ اٹھا لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.