News Views Events

مصطفیٰ ملک کی بطور فوکل پرسن تقرری پارٹی کارکنان کے لئے خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد

پارٹی اور حکومت کے درمیان موجود خلا پر کروں گا، اعتماد پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں۔ غلام مصطفیٰ ملک

0

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی وفاقی وزارتوں کے لئے بطور فوکل پرسن تقرری ہمارے لئے خوش آئند ہے، مصطفیٰ ملک اقتدار کے ایوانوں اور پارٹی کارکنان کے درمیان پل کا کردارادا کریں گے اور کارکنان کے مسائل حل ہوں گے، پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں غلام مصطفیٰ ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، ڈاکٹر جان عالم،جہانزیب امجد،مہرین ملک آدم، انیلہ ایاز چوہدری، عظام چوہدری، عاطف مغل، جہانگیر چوہدری، ساجد اعوان، سردارحیدر، ماریہ اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی امور اور یوم یکجہتی ء کشمیر کے حوالے سے تقریب کی تیاروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کی بطور فوکل پرسن برائے وفاقی وزارت ِ اوورسیز پاکستانیزو ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اور وفاقی وزارتِ مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی تقرری پرمبارکباد پیش کی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلام مصطفیٰ ملک کی ان وزارتوں کے لئے فوکل پرسن کے طور پر تقرری خوش آئند ہے۔ اس سے پارٹی کارکنان کی وزارتوں میں رسائی ممکن ہو سکے گی۔ مصطفیٰ ملک پارٹی کارکنان اور وزارتوں کے درمیان پل کا کردارادا کریں گے اور کارکنان کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منائیں گے اور کشمیری بین بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ ملک نے اعتماد پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور حکومت کے درمیان موجود خلا پر کرنے کی کوشش کروں گا۔ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے خدمت کے فلسفے پر عمل کروں گا۔ پارٹی قیادت اور کارکنان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔یہ ذمہ داری پارٹی اور پارٹی کارکنان کی امانت ہے۔مل جل کر پارٹی کارکنان کے مسائل حل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.