سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی جرمنی کے ڈسلڈورف کنسرٹ ہال میں پہلی نمائش
بیجنگ: چینی نئے سال کے موقع پر ڈسلڈورف میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل نے جرمنی کے ڈسلڈورف کنسرٹ ہال میں "جشن بہار استقبالیہ اور "ہیپی نیو ایئر” قومی کنسرٹ کا انعقاد کیا۔ این آر ڈبلیو کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور سمندر پار چینی تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 180 مہمانوں نے چینی نئے سال کا جشن منانے کے لئے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کی ایک خاص بات ، سانپ کے سال کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کی پہلی بار ڈسلڈورف کنسرٹ ہال میں نمائش رہی۔ سکرین پر موجود رنگا رنگ تصاویر اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کےپرمسرت ماحول نے مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
جشن بہار کا تہوار نہ صرف چین کے لئے ہے، بلکہ دنیا کے لئے بھی ہے. "ہیپی نیو ایئر” قومی کنسرٹ کے کامیاب انعقاد اور جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کے کنسرٹ ہال میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل فلم کی نمائش نے چین اور جرمنی کے درمیان ثقافتی تبادلوں میں مزید اضافہ کیا اور دونوں ممالک کے عوام کو نئے سال کا استقبال کرنے اور دوستانہ تبادلہ خیال کا قیمتی موقع فراہم کیا۔