News Views Events

قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے: ڈنمارک کی وزیر اعظم

0

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کے امریکی دھمکی آمیز رویے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے”۔

میٹ فریڈرکسن اسی دن فرانس کا دورہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے پیرس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بین الاقوامی برادری کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک کو اپنے یورپی شراکت داروں کی جانب سے "زبردست حمایت” ملی ہے اور اس سے امریکہ کو "بہت واضح پیغام” دیا گیا ہے۔ اسی دن ، انہوں نے سوشل میڈیا پر "مضبوط یورپ” کی تعمیر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

گرین لینڈ شمالی امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے اور دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے ، جسے اعلیٰ درجے کی خود مختاری حاصل ہے۔اس کے قومی دفاع اور خارجہ امور ڈنمارک کی حکومت کے کنٹرول میں ہیں ، اور جزیرہ نایاب زمین اور دیگر وسائل سے مالا مال ہے۔ نومبر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد سے ٹرمپ نے بارہا گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.