دنیا بھر میں چینی نئے سال کی مناسبت سے تقریبات جاری
یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں چینی نئے سال کی کامیاب شمولیت کے ساتھ ، بہت سے ممالک نے جشن بہار منانے کے لئے متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے جشن بہار کی ثقافتی کشش اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔
کینیڈا میں چینی نئے سال کا آتش بازی فیسٹیول حال ہی میں ٹورنٹو میں منعقد ہوا۔ آتش بازی فیسٹیول نے شاندار آتش بازی اور آئس اسکیٹنگ پرفارمنس کے ساتھ ہزاروں شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
حالیہ دنوں جاپان کے شہر کیوٹو میں "نیا سال اور نیک تمنائیں” کی تقریب منعقد کی گئی۔ نئے سال کی بھرپور سرگرمیوں مثلاً دعائیہ کلمات تحریر کرنا، لالٹین پہیلیوں، اور ڈمپلنگ کے ذائقے سے محظوظ ہوتے ہوئے لوگ چینی نئے سال کی انوکھی کشش کو بخوبی محسوس کرتے ہیں۔